ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سپاہی کو یرغمال بنا کر پیٹنے کے الزام میں ایس پی ممبر اسمبلی سمیت 15لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

سپاہی کو یرغمال بنا کر پیٹنے کے الزام میں ایس پی ممبر اسمبلی سمیت 15لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

Fri, 23 Sep 2016 19:25:07  SO Admin   S.O. News Service

سنبھل ،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک سپاہی کو گھر میں یرغمال بنا کر اس سے مار پیٹ کے الزام میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ممبر اسمبلی رام کھلاڑی یادو سمیت 15لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سبھاراج یادو نے بتایا کہ کل گننور تھانہ علاقے کے ببرالا قصبے میں اغوا کے ایک معاملے کی جانچ کے لیے ستیندر سنگھ اور محبوب علی نامی سپاہی موقع پر پہنچے تھے۔کیس کے مطابق واسودیو نامی شخص نے شادی کرانے کے نام پر دولت کے لین دین کو لے کر ستیش نام کے شخص کو اغوا کر لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ستیش کے والد نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کا بیٹا اور اس کواغوا کرنے والا واسودیو ممبر اسمبلی رام کھلاڑی یادو کے گھر پر صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں موجود ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوں سپاہی ممبر اسمبلی کے گھر پہنچے اور واسودیو کو پکڑنے کی کوشش کی،اس پر وہ رکن اسمبلی کے گھر کے اندر گھس گیا،اسے پکڑنے کے لئے سپاہی ستیندر بھی پیچھے بھاگ گیا، جبکہ دوسرا سپاہی باہر ہی کھڑا رہا۔انہوں نے بتایا کہ سپاہی ستیندر کا الزام ہے کہ رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں نے اس کو کمرے میں بند کر دیا اور اس سے مارپیٹ کی جبکہ دوسرے سپاہی کو بھگا دیا۔


Share: